انٹرٹینمنٹ - 25 دسمبر 2025
نئی تحقیق: نورڈک ڈائٹ قلبی صحت بہتر اور ٹائپ 2 ذیا بیطس کے اثرات کم کرنے میں مددگار
تازہ ترین - 25 دسمبر 2025
ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ نورڈک ڈائٹ، جو مچھلی، سبزیوں، بیریز اور سالم اجناس سے بھرپور ہے، نہ صرف قلبی صحت کو بہتر بناتی ہے بلکہ ٹائپ 2 ذیا بیطس کے اثرات کو بھی کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
جرنل نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں سویڈش سائنس دانوں نے 100 سے زائد افراد پر نورڈک ڈائٹ کے اثرات کا جائزہ لیا۔
مطالعے سے معلوم ہوا کہ اس غذا نے شرکاء کے جگر میں جمع چکنائی کو کم کرنے میں مدد دی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ غذا ٹائپ 2 ذیا بیطس اور میٹابولک ڈِس فنکشن-ایسوسی ایٹڈ اسٹیٹوٹک لیور ڈیزیز (MASLD) کے کنٹرول میں مؤثر ثابت ہو سکتی ہے۔
MASLD ایک ایسی بیماری ہے جو شراب نوشی کی بجائے کولیسٹرول اور موٹاپے سے پیدا ہوتی ہے۔
نورڈک علاقے میں یورپ کے شمالی ممالک شامل ہیں، جن میں سویڈن، فن لینڈ، ناروے اور ڈنمارک شامل ہیں۔
دیکھیں

