پاکستان - 08 جنوری 2026
پاکستان: وینزویلا میں فوجی کارروائیاں عالمی امن کے لیے خطرہ
دنیا - 06 جنوری 2026
نیویارک: پاکستان نے وینزویلا میں حالیہ فوجی کارروائیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں۔
پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب عثمان جدون نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ دنیا پہلے ہی متعدد بحرانوں سے دوچار ہے، اور کیریبین خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی علاقائی اور بین الاقوامی امن کے لیے نیک شگون نہیں۔
عثمان جدون نے زور دیا کہ سیاسی اختلافات کا حل مکالمہ اور سفارت کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق کسی بھی ریاست کی علاقائی سالمیت یا سیاسی خودمختاری کے خلاف طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی کی اجازت نہیں، اور یکطرفہ فوجی کارروائی عالمی قانونی ڈھانچے کو کمزور کر سکتی ہے۔
انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں، کشیدگی میں کمی لائیں، پُرامن بقائے باہمی کو فروغ دیں اور ثالثی کی پیشکشوں کو قبول کرتے ہوئے سیاسی اختلافات کے پرامن حل کی طرف بڑھیں۔
عثمان جدون نے امید ظاہر کی کہ لاطینی امریکہ اور کیریبین کا خطہ تصادم سے محفوظ رہے گا اور عوام کے لیے خوشحالی اور مضبوط علاقائی تعاون جاری رہے گا۔
دیکھیں

