پاکستان - 08 جنوری 2026
وینزویلا میں امریکی کارروائی: تقریباً 75 افراد ہلاک، 7 روزہ سوگ کا اعلان
دنیا - 07 جنوری 2026
کراکس: امریکی حکام کے مطابق وینزویلا میں ایک فوجی کارروائی کے دوران تقریباً 75 افراد ہلاک ہوئے، جن میں وینزویلا اور کیوبا کے فوجی اور عام شہری شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق یہ ہلاکتیں کراکس میں صدر نیکولس مادورو کے کمپاؤنڈ پر شدید فائرنگ اور لڑائی کے دوران ہوئیں۔
امریکی اہلکاروں کے مطابق کارروائی کے دوران وینزویلا کے 24 فوجی اہلکار اور 32 کیوبا کے اہلکار مارے گئے۔
وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز نے ملک میں 7 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 3 جنوری کو امریکی اسپیشل فورسز نے رات کے وقت وینزویلا کے صدر مادورو کو کراکس میں چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا۔
دیکھیں

