دنیا - 11 مارچ 2026
امریکا نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی حفاظت کرنے سے انکار کر دیا
دنیا - 11 مارچ 2026
امریکی بحریہ نے ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے کے بعد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کو فوجی حفاظت فراہم کرنے کی شپنگ انڈسٹری کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔
امریکی بحریہ نے شپنگ اور تیل کی صنعت کے نمائندوں کو بریفنگ میں واضح کیا کہ فی الحال وہ جہازوں کو فوجی تحفظ فراہم کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔
حکام نے کہا کہ حملوں کا خطرہ بہت زیادہ ہے، اس لیے جہازوں کی حفاظت ممکن نہیں ہے۔
یہ موقف امریکی صدر کے پچھلے بیان سے مختلف ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ضرورت پڑنے پر امریکا جہازوں کو بحری تحفظ فراہم کرے گا تاکہ اس اہم گزرگاہ سے تیل کی ترسیل دوبارہ شروع ہو سکے۔
امریکی و اسرائیلی حملوں کے باعث آبنائے ہرمز سے تیل کی تجارت معطل ہو گئی ہے اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
دیکھیں

