سام سنگ ’گلیکسی زی ٹرائی فولڈ‘ کا تیسرا بیچ صرف دو منٹ میں فروخت

news-banner

تازہ ترین - 07 جنوری 2026

سام سنگ الیکٹرونکس کی جانب سے سام سنگ ڈاٹ کام پر فروخت کے لیے پیش کیے گئے گلیکسی زی ٹرائی فولڈ کا تیسرا اسٹاک محض دو منٹ میں فروخت ہو گیا، جس کے ساتھ ہی اس پریمیم فولڈ ایبل فون نے مسلسل ’سولڈ آؤٹ‘ ہونے کا سلسلہ برقرار رکھا ہے۔

 

2400 سے 2500 امریکی ڈالر مالیت کی اس جدید ڈیوائس کا تیسرا بیچ 6 جنوری 2026 کو مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

 

سام سنگ نے اگرچہ فروخت کے لیے دستیاب یونٹس کی تعداد ظاہر نہیں کی، تاہم کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ اسٹاک انتہائی محدود ہوگا۔

 

گلیکسی زی ٹرائی فولڈ گزشتہ ماہ 12 دسمبر کو ریلیز کیا گیا تھا اور لانچ کے دن ہی تمام دستیاب ڈیوائسز صرف پانچ منٹ میں فروخت ہو گئی تھیں۔

 

دوسرا بیچ 17 دسمبر 2025 کو پیش کیا گیا تھا، جو دو منٹ کے اندر مکمل طور پر فروخت ہو گیا۔

 

 فروخت کے بعد یہ ڈیوائسز سیکنڈ ہینڈ ٹریڈنگ ویب سائٹس پر ڈیڑھ سے تین گنا زائد قیمت پر فروخت ہوتی دیکھی گئیں۔