وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان روانہ، اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

پاکستان - 03 جولائی 2025
وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے 17ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان روانہ ہو گئے ہیں۔ سرکاری ترجمان کے مطابق وزیراعظم دورے کے دوران پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے اور خطے کو درپیش معاشی و جغرافیائی چیلنجز پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعظم ECO ویژن 2025 کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ بھی کریں گے، جو خطے میں پائیدار ترقی، باہمی روابط اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم فریم ورک ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم کی ECO کے رکن ممالک کے سربراہان سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، جن میں علاقائی تجارت، توانائی تعاون، اور رابطے کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔