دنیا - 09 جنوری 2026
منی سوٹا میں امیگریشن چھاپے کے دوران خاتون ہلاک
دنیا - 08 جنوری 2026
امریکا میں وفاقی امیگریشن حکام کے چھاپے کے دوران ایک 37 سالہ خاتون کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ خاتون نے اپنی گاڑی سے افسران کو کچلنے کی کوشش کی، تاہم شہر کے میئر جیکب فری نے اس الزام کو بے بنیاد قرار دیا۔
واقعے کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ایک ہونڈا ایس یو وی برف سے ڈھکی سڑک پر مبینہ طور پر بغیر نشانات والی قانون نافذ کرنے والی گاڑیوں کا راستہ روک رہی تھی۔
افسران نے خاتون کے دروازے کھولنے کی کوشش کی، اور اسی دوران ایک اہلکار نے ہینڈگن سے تین فائرنگ کی، جس سے خاتون ہلاک ہو گئی۔
منی سوٹا بیورو آف کریمنل اپریشن اور ایف بی آئی واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فائرنگ بظاہر افسر کے دفاع میں ہوئی، اور خاتون نے افسر کی جانب گاڑی چلانے کی کوشش کی، جس کے باعث افسر نے خود کو بچانے کے لیے فائرنگ کی۔
دیکھیں

