لیورپول اور پرتگال کے معروف فٹبالر ڈیاگو جوتا ٹریفک حادثے میں جاں بحق، بھائی آندرے سوا بھی ہلاک

دنیا - 03 جولائی 2025
فٹبال کی دنیا کو بڑا صدمہ، لیورپول اور پرتگال کی قومی ٹیم کے اسٹار فٹبالر ڈیاگو جوتا اسپین میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔
اسپینش میڈیا کے مطابق یہ المناک حادثہ جمعرات کی صبح شمالی اسپین میں پیش آیا، جب 28 سالہ جوتا کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوئی۔
حادثے میں جوتا کے بھائی آندرے سوا بھی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ آندرے پرتگال کی سیکنڈ ڈویژن فٹبال لیگ میں سرگرم کھلاڑی تھے۔
واضح رہے کہ ڈیاگو جوتا نے گزشتہ ماہ یوئیفا نیشنز لیگ جیتنے والی پرتگال کی قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی، جبکہ وہ رواں سال لیورپول کے ساتھ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل بھی جیت چکے تھے۔
فٹبال شائقین اور کھیل سے جڑے حلقوں میں اس افسوسناک خبر پر گہرے دکھ اور صدمے کی فضا ہے۔