پاکستانی میڈیکل کالج سے فارغ التحصیل ڈاکٹر مروان سلطان اسرائیلی فضائی حملے میں شہید، خاندان کے 7 افراد بھی جاں بحق

news-banner

دنیا - 03 جولائی 2025

ڈاکٹر مروان سلطان غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران زخمیوں اور مریضوں کی بے لوث خدمت کی علامت بنے ہوئے تھے۔ انہوں نے پاکستان میں میڈیکل تعلیم مکمل کرنے کے بعد واپس غزہ جانے کا فیصلہ کیا، صرف اس لیے کہ وہ اپنے مظلوم ہم وطنوں کے ساتھ کھڑے رہنا چاہتے تھے۔

 

ڈاکٹر مروان اکثر اپنے ساتھیوں سے کہتے تھے کہ:"میری قوم کو میری ضرورت ہے، میں ان کے درمیان رہنا چاہتا ہوں۔"

 

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملے میں جس اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا گیا، وہاں ان کا کمرہ براہِ راست ٹارگٹ کیا گیا۔

 

ان کی شہادت نے نہ صرف غزہ بلکہ پاکستان اور دنیا بھر میں ان کے چاہنے والوں کو غمزدہ کر دیا ہے۔ ڈاکٹر مروان سلطان کو طبی خدمات، انسانیت اور قربانی کی ایک روشن مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔