پاکستان - 10 جنوری 2026
آئرلینڈ نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
کھیل - 10 جنوری 2026
آئرلینڈ نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
تجربہ کار اوپنر پال اسٹرلنگ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ وکٹ کیپر بلے باز لوکران ٹکر کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل 15 میں سے 12 کھلاڑی گزشتہ ورلڈ کپ کا بھی حصہ تھے، جبکہ ٹم ٹیکٹر، بین کیلٹس اور میتھیو ہمفریز کو نئے کھلاڑیوں کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
یہ آئرلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نویں شرکت ہوگی۔
آئرش ٹیم کی بہترین کارکردگی 2009 اور 2022 میں سامنے آئی تھی جب اس نے دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کو شکست دی۔
سلیکٹر اینڈریو وائٹ نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم اس بار بہتر کارکردگی دکھائے گی۔
ورلڈ کپ سے قبل آئرلینڈ کی ٹیم اٹلی اور متحدہ عرب امارات کے خلاف وارم اپ میچز کھیلے گی۔
گروپ بی میں آئرلینڈ کو سری لنکا، آسٹریلیا، عمان اور زمبابوے کے ساتھ رکھا گیا ہے، اور ٹیم 8 فروری کو کولمبو میں میزبان سری لنکا کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔
دیکھیں

