پنجاب میں معیاری علاج کی سہولت، ضلعی کارڈیک کیتھ لیبیں جلد فعال: مریم نواز

news-banner

پاکستان - 10 جنوری 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے ہر شہری کو معیاری اور بہترین علاج کی سہولت فراہم کرنے کا وعدہ پورا کیا جائے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ ہارٹ اٹیک کی ایمرجنسی کے دوران مریضوں کو دور دراز شہروں کا رخ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، کیونکہ کارڈیک کیتھ لیب میں عالمی معیار کے مطابق امراض قلب کا علاج ممکن ہوگا۔

 

مریم نواز نے بتایا کہ اگر مریض کو 90 منٹ کے اندر ضلعی کارڈیالوجی مرکز پہنچایا جائے تو اس کی جان بچائی جا سکتی ہے۔ بھکر، چکوال، خانیوال، جھنگ، میانوالی اور وہاڑی میں کیتھ لیبیں جلد فعال ہوں گی۔

 

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ حافظ آباد، منڈی بہاءالدین، راجن پور اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں فیز دو کے تحت کیتھ لیبیں فعال ہوں گی، جہاں انجیوگرافی، انجیوپلاسٹی اور پرائمری پی سی آئی کی سہولت میسر ہوگی۔

 

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ضلعی اسپتالوں میں اسپیشلسٹ اور کارڈیک ڈاکٹروں کی تعیناتی یقینی بنائی جائے گی اور ضلعی کارڈیک کیتھ لیب میں تعینات ڈاکٹروں کو اسپیشل پیکیج دیا جائے گا۔

 

مزید برآں، مریم نواز نے کہا کہ دین کے نام پر فتنہ پھیلانا قومی و سماجی ذمہ داری کے منافی اور خیانت ہے۔