دنیا - 13 مارچ 2026
ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانا شروع کر دیں: امریکی الزام
دنیا - 13 مارچ 2026
نیویارک: امریکی حکام نے الزام لگایا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانا شروع کر دی ہیں، جس سے عالمی بحری جہاز رانی متاثر ہو سکتی ہے۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، امریکی انٹیلی جنس بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایران نے بڑے بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کے بعد اب چھوٹی کشتیوں کے ذریعے سرنگیں نصب کرنا شروع کر دی ہیں۔
ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور سینکڑوں کشتیوں کو تعینات کر سکتی ہے، جو پہلے بھی بڑے بحری جہاز بشمول امریکی بحریہ کو ہراساں کرنے کے لیے استعمال ہوتی رہی ہیں۔
حکام کے مطابق یہ کوششیں سست ہیں اور زیادہ مؤثر نہیں، لیکن ایران بارودی سرنگیں زیادہ تیزی سے نصب کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ آبنائے کے ذریعے جہاز رانی کو مزید روکا جا سکے۔
واضح رہے کہ ایران پر امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کے بعد آبنائے ہرمز بند کر دیا گیا، جس سے عالمی جہاز رانی متاثر ہوئی اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
آبنائے ہرمز ایک اہم آبی گزرگاہ ہے جس سے دنیا کا تقریباً 20 فیصد خام تیل اور قدرتی گیس گزرتی ہے۔
دیکھیں

