دنیا - 13 مارچ 2026
خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری گاڑیوں کے فیول کوٹے میں 25 فیصد کمی کا فیصلہ
پاکستان - 13 مارچ 2026
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری گاڑیوں کے فیول کوٹے میں 25 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔
صوبائی کابینہ کے فیصلے کے بعد فیول کنزرویشن اقدامات نافذ کر دیے گئے ہیں اور نئی فیول لمٹس مارچ 2026 سے عارضی طور پر دو ماہ کے لیے لاگو ہوں گی۔
اس اقدام کا مقصد پٹرولیم سپلائی اور زرمبادلہ پر دباؤ کم کرنا ہے۔
فیصلے کے مطابق صوبائی وزرا، مشیر، معاونین اور پارلیمانی سیکرٹریز کا ماہانہ کوٹہ 390 لیٹر سے کم کر کے 292 لیٹر کیا گیا، جبکہ چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹریز اور فنانس سیکرٹری کا کوٹہ 146 سے کم کر کے 110 لیٹر مقرر کیا گیا۔
انتظامی سیکرٹریز، کمشنرز اور ڈی آئی جیز کا کوٹہ 130 سے کم کر کے 98 لیٹر کر دیا گیا۔
گریڈ 20 اور اس سے زائد کے افسران کا کوٹہ 98 سے کم کر کے 74 لیٹر، چیئرمین پبلک سروس ٹریبونل کا کوٹہ بھی 98 سے کم کر کے 74 لیٹر کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنرز، اے ڈی سیز، ایس پیز اور محکمہ جات کے سربراہان کے لیے ماہانہ کوٹہ 104 لیٹر مقرر کیا گیا۔
ایس ڈی پی اوز اور ٹریفک پولیس کے لیے بالترتیب 260 اور 195 لیٹر جبکہ پولیس اسٹیشنز کے لیے 351 لیٹر ماہانہ مختص کیے گئے ہیں۔
خیبرپختونخوا ہائوس اسلام آباد میں موجود 4 پروٹوکول گاڑیوں کے لیے 134 لیٹر فی گاڑی اور دیگر ہائوسز کی گاڑیوں کے لیے 57 لیٹر فی گاڑی مقرر کیا گیا ہے۔
دیکھیں

