پی سی بی نے ملتان سلطانز کی نیلامی کا اعلان کر دیا

news-banner

کھیل - 11 جنوری 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملتان سلطانز کی بھی نیلامی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 

 ذرائع کے مطابق پی ایس ایل میں دو فرنچائزز کی ریکارڈ فروخت اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے بعد، ملتان سلطانز کی نیلامی کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ 

 

پی سی بی جلد اس حوالے سے اشتہار جاری کرے گا۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز کو اوپن آکشن کے ذریعے فروخت کیا جائے گا اور اس میں تمام دلچسپی رکھنے والے بڈرز حصہ لے سکیں گے۔

 

 پی ایس ایل سیزن 11 میں ملتان سلطانز نئے مالک کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

 

 اس سے قبل پی سی بی نے اعلان کیا تھا کہ سیزن 11 کے دوران ملتان سلطانز خود چلائی جائے گی، تاہم اب انہیں بھی نیلامی کے عمل میں شامل کیا جا رہا ہے۔