برفباری میں گانا گاتی ریما خان کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 28 جنوری 2026

پاکستانی فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ ریما خان کی برفباری کے دوران گنگناتے ہوئے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے، جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 

یہ مختصر ویڈیو خود ریما خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس میں وہ اپنے شوہر اور دوستوں کے ہمراہ برف سے ڈھکے مقام پر موجود ہیں اور خوشگوار موڈ میں گانا گنگناتی دکھائی دیتی ہیں۔

 

ویڈیو میں اداکارہ گرم لباس میں سرد موسم سے لطف اندوز ہوتی نظر آتی ہیں، تاہم وائرل ہونے کے بعد متعدد صارفین نے ان کے انداز کو ناپسند کیا اور مختلف تنقیدی تبصرے کیے۔

 

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ ویڈیو دیکھ کر انہیں ابتدا میں یہ ’میرا جی‘ کا کلپ محسوس ہوا، جبکہ دیگر صارفین نے ریما خان کو محتاط رہنے اور ایسی ویڈیوز شیئر نہ کرنے کا مشورہ دیا۔

 

بعض افراد کا کہنا تھا کہ شدید سردی کے موسم میں تفریح کے بجائے ضرورت مند افراد کی مدد کو ترجیح دی جانی چاہیے۔