تازہ ترین - 29 جنوری 2026
پاکستان کسی بھی ابراہیمی معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا: دفتر خارجہ
دنیا - 29 جنوری 2026
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کسی بھی ابراہیمی معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا اور اس کا اس معاہدے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل سٹبلائزیشن فورس میں شامل نہیں ہوگا، اور بورڈ آف پیس و سٹبلائزیشن فورس ایک دوسرے سے آزاد ہیں۔
پاکستان بورڈ آف پیس میں حکومتی رولز کے مطابق حصہ لیتا ہے۔
ایران میں کشیدگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ مسائل کو پرامن طریقے سے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے، طاقت کے استعمال یا اقتصادی پابندیوں کے حق میں نہیں، اور امن کی بحالی کی امید رکھتا ہے۔
تجارتی تعلقات پر انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یورپ کے تعلقات مضبوط ہیں، دوطرفہ تجارتی حجم 12 ارب یورو سے زائد ہے، اور بھارت و یورپ کے معاہدوں پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔
ترجمان نے صدر زرداری کے یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے حالیہ ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری کے نئے مواقع اور جاری منصوبوں کا جائزہ لیا گیا اور دونوں ممالک نے پرچم بردار منصوبوں کے ذریعے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
مزید برآں وزیراعظم نے ورلڈ اکنامک فورم ڈیووس میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، جبکہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے یو اے ای میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی اتصالات کے پاکستان میں سرمایہ کاری پر بات کی۔
ایران، بنگلہ دیش اور گھانا کے وزرائے خارجہ سے بھی تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔
ترجمان نے کہا کہ قزاقستان کے صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، اور ریلوے منصوبے و مفاہمتی یاداشتوں کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
دیکھیں

