دنیا - 29 جنوری 2026
کوٹ ادو میں المناک ٹریفک حادثہ، سکول جانے والے 5 کم سن بچے جاں بحق
پاکستان - 29 جنوری 2026
کوٹ ادو: تحصیل چوک سرور شہید کے قریب لیہ روڈ مان پمپ پر ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں پانچ کم سن بچے جاں بحق ہو گئے، جب ایک تیز رفتار ٹرالر دو موٹر سائیکلوں سے ٹکرا گیا۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب بچے سکول جا رہے تھے۔ ریسکیو ٹیموں اور تحصیل سٹی سرور شہید پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر بچوں کی لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیں۔
پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ علاقے میں شدید سوگ کی فضا قائم ہے۔
جاں بحق بچوں کی شناخت عبداللہ (5 سال) اور عبدالرحمن (7 سال) جو بھائی تھے، عبدالباسط (17 سال) اور دعا فاطمہ جو بہن بھائی تھے، اور محمد عادل (16 سال) کے طور پر ہوئی۔
تمام بچے چک نمبر 560 کے رہائشی تھے۔
اہلِ علاقہ نے افسوس اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے المناک حادثات سے بچا جا سکے۔
دیکھیں

