کولمبیا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، تمام 15 افراد ہلاک

news-banner

دنیا - 29 جنوری 2026

بوگوٹا: کولمبیا میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار تمام 15 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ کولمبیا کی مشرقی سرحد کے قریب وینزویلا کے ساتھ واقع پہاڑی علاقے میں پیش آیا۔

 

 طیارہ کوکوٹا سے اوکانا جا رہا تھا کہ لینڈنگ سے کچھ دیر قبل ائیر ٹریفک کنٹرول سے اس کا رابطہ منقطع ہو گیا۔

 

 بعد ازاں امدادی اداروں نے طیارے کے تباہ ہونے کی تصدیق کی۔

 

حکام کے مطابق طیارے میں 13 مسافر، جن میں کولمبیا کے ایک کانگریس رکن بھی شامل تھے، اور 2 عملے کے ارکان سوار تھے۔ ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ سے تمام لاشیں نکال لیں۔

 

ابتدائی تحقیقات میں خراب موسمی حالات کو حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم حتمی رپورٹ کے بعد ہی حادثے کی اصل وجہ سامنے آئے گی۔