دنیا - 29 جنوری 2026
برطانوی وزیراعظم کی صدر شی سے ملاقات، چین کو عالمی سطح پر اہم کھلاڑی قرار
دنیا - 29 جنوری 2026
بیجنگ: برطانیہ کے وزیرِاعظم سر کیئر سٹارمر نے بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی اور چین کو عالمی سطح پر اہم کھلاڑی قرار دیا۔
سٹارمر تین روزہ دورے پر چین پہنچے، جو 2018 کے بعد اس ملک کا دورہ کرنے والے پہلے برطانوی وزیراعظم ہیں، اگرچہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس دورے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
اپنے افتتاحی کلمات میں سٹارمر نے چین کی عالمی سطح پر اہمیت پر زور دیا اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
چینی صدر نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا ناگزیر ہے، اس کے لیے صبر اور محنت درکار ہے، اختلافات سے آگے بڑھنا چاہیے اور باہمی احترام قائم رکھنا ضروری ہے۔
ملاقات گریٹ ہال آف دی پیپل میں ہوئی۔ سٹارمر نے کہا کہ کسی برطانوی وزیراعظم کے چین کا دورہ کرنے کو کافی وقت ہو گیا ہے اور بہتر تعلقات کے معاشی فوائد پر زور دیا، یہ تعلقات دونوں ممالک کے لیے ضروری ہیں۔
سٹارمر 60 کاروباری اور ثقافتی رہنماؤں کے وفد کے ہمراہ چین پہنچے اور کہا کہ یہ دورہ برطانوی عوام کے لیے فوائد لائے گا۔
چین نے دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ برطانیہ کے ساتھ سیاسی اعتماد بڑھانے اور عملی تعاون کو گہرا کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔
دیکھیں

