تازہ ترین - 13 مارچ 2026
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 184,000 پوائنٹس کی سطح پر بحال
کاروبار - 30 جنوری 2026
کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست بحالی دیکھنے میں آئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس 184,000 پوائنٹس کی حد پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز مارکیٹ کا آغاز مثبت رہا، اور ہنڈرڈ انڈیکس 2,500 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 184,986 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
پہلے ٹریڈنگ سیشن کا اختتام بھی مثبت زون میں ہوا، ہنڈرڈ انڈیکس 2,613 پوائنٹس بڑھ کر 184,951 پوائنٹس پر بند ہوا۔
اس دوران 34 کروڑ شیئرز کی مالیت 22 ارب روپے رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 6,042 پوائنٹس کی کمی کے بعد 182,338 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دیکھیں

