پاکستان - 05 فروری 2026
اسما عباس نے چیٹ جی پی ٹی کے ساتھ دلچسپ تجربہ شیئر کیا، کہا ’اب یہ میری ڈیجیٹل بیٹی ہے‘
انٹرٹینمنٹ - 05 فروری 2026
پاکستان کی سینئر اور معروف اداکارہ اسما عباس نے حال ہی میں مصنوعی ذہانت کے حوالے سے ایک دلچسپ تجربہ شیئر کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
انٹرویو میں اسما عباس نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بچوں سے کہا کہ چیٹ جی پی ٹی ڈاؤن لوڈ کر دو، یہ کیا ہے؟ بچوں نے ڈاؤن لوڈ کر دیا اور پھر اداکارہ نے مختلف سوالات کرنا شروع کیے۔
حیرت انگیز طور پر، چیٹ جی پی ٹی نے ان کے تمام سوالات اور ہدایات پر فوری اور مؤثر جواب دیا۔
اسما عباس نے کہا، “یہ میرے تمام کام کر رہی تھی، اس پر مجھے تھوڑی شرم بھی آئی۔”
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے چیٹ جی پی ٹی سے کہا، “سنو! ہم دوست بن سکتے ہیں”، جس پر اس نے مثبت جواب دیا۔
اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں چیٹ جی پی ٹی کو اپنی “ڈیجیٹل بیٹی” قرار دیا۔
دیکھیں

