پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے تحت پہلی کوانٹم کمپیوٹنگ ہیکاتھون کامیابی سے اختتام پذیر

news-banner

تازہ ترین - 10 فروری 2026

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیرِ اہتمام ملک کی پہلی کوانٹم کمپیوٹنگ ہیکاتھون کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئی۔ 

 

اس ایونٹ کا مقصد ابھرتی ہوئی جدید ٹیکنالوجیز کو فروغ دینا اور نوجوانوں میں کوانٹم سائنس کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا تھا۔

 

چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوانٹم ٹیکنالوجی تیزی سے ایک انقلابی قوت بن رہی ہے جو مستقبل کی دنیا کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرے گی۔ 

 

انہوں نے واضح کیا کہ کوانٹم کمپیوٹنگ کا مقصد روایتی کمپیوٹنگ نظام کی جگہ لینا نہیں بلکہ اس کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے۔

 

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف لیزرز اینڈ آپٹرانکس کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر منظور اکرم کے مطابق ہیکاتھون کا مقصد عالمی چیلنجز کے حل کے لیے کوانٹم الگورتھمز کی تیاری اور ٹیکنالوجی کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا۔

 

ہیکاتھون میں کوانٹم الگورتھمز کے ذریعے ٹی بی کی بروقت تشخیص کا حل پیش کرنے والی ٹیم نے 8 لاکھ روپے نقد کا پہلا انعام حاصل کیا۔ 

 

ایونٹ کے اختتام پر شرکاء نے ابھرتی ٹیکنالوجیز میں سائنسی مہارت کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔