دنیا - 11 فروری 2026
ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس پارٹی پر دہشتگرد حملہ، ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار شہید
پاکستان - 11 فروری 2026
ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی سرچ آپریشن ٹیم پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ پنیالہ فہیم ممتاز مروت اور تین دیگر اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تھانہ پنیالہ کے گاؤں وانڈہ بڈھ میں سرچ آپریشن کے دوران چھپے دہشتگردوں نے اچانک فائرنگ کی۔
اس واقعے میں ڈی ایس پی حافظ محمد عدنان سمیت چار اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن جاری ہے۔
دیکھیں

