ٹی 20 ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ، زمبابوے نے آسٹریلیا کو حیران کن شکست دے دی

news-banner

کھیل - 13 فروری 2026

کولمبو: ٹی 20 ورلڈ کپ کے ایک اہم گروپ میچ میں زمبابوے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سابق چیمپئن آسٹریلیا کو شکست دے دی۔

 

 آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

 

زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔

 

 

 برائن بینیٹ 64 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ کپتان سکندر رضا 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ 

 

جواب میں آسٹریلوی ٹیم 170 رنز کے تعاقب میں 20ویں اوور میں 146 رنز پر ڈھیر ہو گئی، یوں زمبابوے نے میچ اپنے نام کر لیا۔