کاروبار - 21 فروری 2026
حکومت نے قائداعظم اور علامہ اقبال پر تاریخی ویب سیریز بنانے کا فیصلہ کیا
انٹرٹینمنٹ - 21 فروری 2026
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اعلان کیا کہ حکومت نے قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال پر مبنی تاریخی ویب سیریز تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ سیریز قائداعظم اور علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر عالمی معیار کے مطابق تیار کی جائے گی۔
وفاقی وزیر کے مطابق یہ منصوبہ محض تقریب نہیں بلکہ قومی تجدید اور فکری احیاء کا اہم سنگِ میل ہوگا۔
اس ویب سیریز کا مقصد نوجوان نسل کو پاکستان کے نظریاتی سفر، آئین پسندی اور قومی اقدار سے جوڑنا ہے۔
قائداعظم اور علامہ اقبال کے افکار آج بھی عالمی سطح پر رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ تاریخی ڈرامے سافٹ پاور اور ثقافتی سفارتکاری کا مؤثر ذریعہ ہو سکتے ہیں۔
حکومت عالمی معیار کی پروڈکشن کے لیے 50 کروڑ روپے تک کی ابتدائی فنڈنگ فراہم کرے گی۔
مصنفین اور پروڈیوسرز کے لیے ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ تاریخی تحقیق اور فکری گہرائی کو یقینی بنایا جا سکے۔
تیار ہونے والی پروڈکشن تحقیق پر مبنی، مستند اور عالمی معیار کے مطابق ہوگی اور قومی ورثے کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ تخلیقی صنعت کے ساتھ شراکت داری سے قومی بیانیہ مضبوط ہوگا اور قائداعظم کی آئینی جدوجہد اور علامہ اقبال کے فکری وژن کو عالمی بیانیے کا حصہ بنایا جائے گا۔
دیکھیں

