اداکارہ مومنہ اقبال کی بہادری، چوری شدہ سامان خود تلاش کر کے واپس حاصل

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 06 مارچ 2026

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے حال ہی میں ایک دلچسپ واقعہ بیان کیا ہے جس میں انہوں نے چوری ہونے والا اپنا سامان خود تلاش کر کے واپس حاصل کیا۔

 

اداکارہ نے ایک پروگرام میں بتایا کہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران سیٹ کے باہر کھڑی ان کی گاڑی سے قیمتی سامان چوری ہو گیا، جس میں ان کا موبائل فون، ایئر پوڈز، کپڑے، جوتے اور دیگر ذاتی اشیاء شامل تھیں۔

 

مومنہ اقبال کے مطابق ان بیگ میں مرحوم والد کا بٹوہ بھی موجود تھا، جس کے کھو جانے پر وہ بہت پریشان ہو گئی تھیں۔ 

 

ابتدا میں وہ اپنی ٹیم کو مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتی تھیں، لیکن بعد میں مجبوراً پولیس کو اطلاع دینا پڑی۔

 

اداکارہ نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد انہوں نے خود تحقیقات شروع کر دیں۔ 

 

اپنی دوست طوبیٰ انور کے ساتھ مل کر انہوں نے موبائل فون کے فائنڈ مائی آئی فون فیچر کی مدد سے فون کی لوکیشن تلاش کی۔

 

لوکیشن ملنے کے بعد مومنہ اقبال نے پولیس کو درست مقام فراہم کیا اور اس کی پیروی کی، جس سے وہ اپنا زیادہ تر سامان واپس حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں، جس میں والد کا بٹوہ بھی شامل تھا جس کے کھو جانے کا انہیں سب سے زیادہ خوف تھا۔

 

مومنہ اقبال نے کہا کہ یہ واقعہ ان کے لیے بہت پریشان کن تھا، لیکن خوشی ہے کہ آخرکار ان کا قیمتی سامان واپس مل گیا۔