نئی تحقیق: دنیا بھر میں سمندر کی سطح اندازوں سے زیادہ بلند نکلی

news-banner

تازہ ترین - 06 مارچ 2026

ماہرین کی ایک نئی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ دنیا بھر میں سمندروں کی سطح پہلے کیے گئے اندازوں سے کہیں زیادہ بلند ہے۔

 

مارچ 2026 میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ماضی کی متعدد سائنسی مطالعات میں سمندری سطح کے بارے میں درست اندازہ نہیں لگایا جا سکا تھا۔

 

محققین نے سینکڑوں تحقیقی رپورٹس کا جائزہ لیا اور معلوم کیا کہ تقریباً 90 فیصد مطالعات میں ساحلی علاقوں میں پانی کی حقیقی سطح کو اوسطاً ایک فٹ (تقریباً 30 سینٹی میٹر) کم سمجھا گیا تھا۔

 

اس دریافت کا مطلب یہ ہے کہ دنیا کے کئی ساحلی خطوں میں سمندر کی سطح پہلے ہی اتنی بلند ہو چکی ہے جتنا پہلے تصور نہیں کیا گیا تھا، جس کے باعث مزید لاکھوں افراد سیلاب کے خطرے سے دوچار ہو سکتے ہیں۔

 

ماہرین کے مطابق اس غلطی کی بنیادی وجہ مختلف طریقوں سے کی جانے والی پیمائشیں تھیں، کیونکہ زمین کی اونچائی اور سمندری سطح کو الگ الگ طریقوں سے ناپا جاتا رہا جس سے اصل فرق واضح نہیں ہو سکا۔

 

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سمندروں کی سطح میں تیزی سے اضافے کی بڑی وجوہات میں Global Warming شامل ہے، جس سے سمندری پانی گرم ہو کر پھیلتا ہے اور برفانی تودے اور گلیشیئرز پگھلتے ہیں۔ 

 

بعض ساحلی علاقوں میں زمین کا دھنسنا بھی اس مسئلے کو مزید بڑھا رہا ہے۔