سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ، فی تولہ 5 لاکھ 39 ہزار روپے سے تجاوز

news-banner

کاروبار - 07 مارچ 2026

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں چار روزہ وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 61 ڈالر کے اضافے کے بعد 5 ہزار 171 ڈالر تک پہنچ گئی۔

 

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 6 ہزار 100 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 39 ہزار 862 روپے کی سطح پر آ گئی۔ 

 

اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 230 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 62 ہزار 844 روپے ہو گئی۔

 

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ 

 

فی تولہ چاندی کی قیمت 17 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 931 روپے ہو گئی جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 14 روپے بڑھ کر 7 ہزار 656 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔