تازہ ترین - 07 مارچ 2026
سائنس دانوں نے چاند کی مٹی میں چنے اُگا کر تاریخی کامیابی حاصل کر لی
تازہ ترین - 07 مارچ 2026
تازہ تحقیق میں سائنس دانوں نے چاند کی مٹی میں پہلی بار کامیابی کے ساتھ چنے اُگائے ہیں، جسے خلائی تحقیق میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی مستقبل میں انسان کے چاند پر رہائش اختیار کرنے کے امکانات کو بہتر سمجھنے میں مدد دے گی۔
ناسا اور دیگر خلائی ادارے امید رکھتے ہیں کہ آئندہ برسوں میں انسان چاند پر اترے گا اور وہاں مستقل رہائش اختیار کرے گا۔
اس حوالے سے غذائی پیداوار ایک اہم چیلنج ہے کیونکہ چاند کی زمین سخت ماحول اور ناہموار مٹی کی وجہ سے فصلیں اگانے کے لیے مشکل سمجھی جاتی ہے۔
سائنس دانوں کے مطابق نئی تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ چاند پر انسان کی رہائش کے دوران کھانے کی فصلیں اُگانا ممکن ہے، اور اس طرح مستقبل میں خلائی مشنز میں غذائی تحفظ یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
دیکھیں

