دنیا - 11 مارچ 2026
آبنائے ہرمز کے قریب مائنز بچھانے والی 16 ایرانی کشتیاں تباہ کر دیں: سینٹکام کا دعویٰ
دنیا - 11 مارچ 2026
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب بارودی سرنگیں بچھانے والی ایران کی 16 کشتیاں تباہ کر دی ہیں۔
سینٹکام کے مطابق یہ کارروائی بین الاقوامی جہاز رانی اور عالمی بحری سلامتی کے تحفظ کے لیے کی گئی جبکہ ایرانی حکومت کی بحری صلاحیت کو محدود کرنے کے اقدامات بھی جاری ہیں۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری پیغام میں کہا تھا کہ امریکی فورسز نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران مائنز بچھانے والی تقریباً 10 کشتیوں اور جہازوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش کی تو مزید کارروائیاں کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایران نے مائنز بچھائی ہیں تو انہیں فوری طور پر ہٹا دے، بصورت دیگر اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
امریکی انٹیلی جنس کے مطابق ایسے اشارے ملے ہیں کہ ایران آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کر رہا ہے۔
دیکھیں

