دنیا - 11 مارچ 2026
ایرانی حملوں کی 37 ویں لہر، امریکی و اسرائیلی اہداف پر طاقتور میزائل حملے
دنیا - 11 مارچ 2026
ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کے تحت امریکی اور اسرائیلی اہداف کے خلاف حملوں کی 37 ویں لہر شروع کر دی گئی ہے۔
بیان کے مطابق تین گھنٹے تک مسلسل میزائل حملے کیے گئے، جن میں عراق کے شہر اربیل، بحرین میں امریکی بحریہ کے ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹر اور اسرائیل کے شہر تل ابیب میں فوجی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔
جنوبی تل ابیب میں سیٹلائٹ مواصلاتی مرکز کو دوسری بار نشانہ بنایا گیا جبکہ بندرگاہ حیفہ بھی حملے میں شامل رہی۔
حملوں میں خیبر شکن، قدر اور خرم شہر میزائل استعمال ہوئے، جن میں متعدد وار ہیڈز نصب تھے اور قدر میزائل کے وار ہیڈ کا وزن تقریباً ایک ٹن تھا۔
ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں بن گوریان ایئرپورٹ پر بھی میزائل حملے کیے، جسے اسرائیلی دفاعی نظام ناکام رہا، جبکہ کئی میزائل ایئرپورٹ پر گر کر نقصان پہنچانے میں کامیاب ہوئے۔
لبنان میں حملے میں اسرائیلی فوج کا کمیونیکیشن سسٹم تباہ ہوا اور دو افراد زخمی ہوئے۔
بغداد، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں بھی امریکی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے امریکی یا اتحادی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا بھی اعلان کیا ہے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے سربراہ علی رضا تنگسری نے خبردار کیا کہ اگر کوئی امریکی یا اتحادی بحری بیڑا اس راستے سے گزرنے کی کوشش کرے گا تو اسے ایرانی میزائل اور خودکش ڈرونز کے ذریعے روک دیا جائے گا۔
دیکھیں

