دنیا - 13 مارچ 2026
آپریشن غضب للحق: شاہینوں نے افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانوں پر کامیاب فضائی حملے کیے
پاکستان - 13 مارچ 2026
اسلام آباد: آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستان کی فضائی افواج نے افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانوں پر کامیاب فضائی کارروائیاں انجام دیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے چار اہم ٹھکانوں بشمول فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، جن میں کابل میں 313 کور کے انفراسٹرکچر کو تباہ کرنا شامل ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ قندھار میں تراوو دہشت گرد کیمپ کو بھی فضائی کارروائیوں کے دوران نشانہ بنایا گیا، جس میں ایئر فیلڈ کی آئل اسٹوریج سائٹ اور ملحقہ لاجسٹک انفراسٹرکچر بھی تباہ ہوگیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق صوبہ پکتیا میں شیرِناؤ دہشت گرد کیمپ پر بھی کامیاب حملہ کیا گیا، اور آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی۔
دیکھیں

