دنیا - 13 مارچ 2026
یو اے ای ویزا کی میعاد ختم ہونے پر 31 مارچ تک واپسی کی خصوصی مہلت
دنیا - 13 مارچ 2026
دبئی: متحدہ عرب امارات کے حکام نے ویزا کی میعاد ختم ہونے والے شہریوں اور غیر ملکی رہائشیوں کو 31 مارچ 2026 تک ملک واپسی کے لیے خصوصی مہلت فراہم کی ہے۔
اماراتی میڈیا کے مطابق یہ اقدام متاثرہ افراد کو قانونی حیثیت بحال کرنے اور سفری امور کو منظم انداز میں مکمل کرنے کا موقع دینے کے لیے کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس مدت کے دوران واپسی کرنے والے افراد کو بعض مالی جرمانوں اور انتظامی پابندیوں میں نرمی دی جا سکتی ہے، تاہم یہ ہر کیس کی نوعیت اور قواعد کے مطابق ہوگا۔
حکام نے واضح کیا کہ قانونی حیثیت کی بحالی کے لیے امیگریشن کے عمل کو مکمل کرنا اور مطلوبہ دستاویزات فراہم کرنا ضروری ہوگا۔
یہ سہولت خاص طور پر ان رہائشیوں کے لیے اہم ہے جو مختلف وجوہات کی بنا پر بروقت واپسی یا ویزا تجدید نہ کرا سکے۔ حکام نے شہریوں اور رہائشیوں کو مشورہ دیا کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اپنی قانونی حیثیت واضح کریں تاکہ آئندہ کسی مشکل سے بچا جا سکے۔
صورتحال کا جائزہ مسلسل لیا جا رہا ہے اور ضرورت پڑنے پر مزید رہنمائی جاری کی جا سکتی ہے۔
دیکھیں

