وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، یکجہتی اور بھرپور حمایت کا اعادہ

news-banner

دنیا - 13 مارچ 2026

جدہ: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی۔ 

 

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔

 

ملاقات کے آغاز میں وزیراعظم نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور پاکستان کے لیے سعودی عرب کی طویل المدتی حمایت کو سراہا۔

 

 وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ہر آزمائشی حالت میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی اور بھرپور حمایت کا یقین رکھتا ہے۔

 

دونوں رہنماؤں نے خطے میں حالیہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

 وزیراعظم نے یقین دلایا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا اور خطے میں امن کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔