دنیا - 13 مارچ 2026
پاک بحریہ کے حفاظتی حصار میں تیل کے جہاز فجیرا سے کراچی منتقل
پاکستان - 13 مارچ 2026
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرا سے دو جہاز 10 سے 12 کروڑ لٹر تیل کے ساتھ کراچی پہنچ گئے۔
پاک بحریہ نے جہازوں کی محفوظ منتقلی میں اہم کردار ادا کیا، خاص طور پر فجیرا میں حالیہ دنوں میں حملوں کے بعد یہ منتقلی انتہائی ضروری تھی۔
وزیر میری ٹائم جنید انور نے پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا اور وزارت خارجہ کو ہدایت دی کہ خلیج فارس میں پھنسے جہازوں کو نکالنے کے لیے ایران سے رابطے کیے جائیں۔
پی این ایس سی حکام کے مطابق یہ تیل ملکی ضروریات کے لیے انتہائی اہم ہے اور توانائی کے شعبے میں استحکام لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
خیال رہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز بند کر رکھی ہے اور نئے رہبر اعلیٰ نے اپنے پہلے پیغام میں بھی کہا ہے کہ یہ بند رہنی چاہئے۔
دیکھیں

