دوسرا ون ڈے: پاکستان نے بنگلادیش کو 128 رنز سے شکست دے دی

news-banner

کھیل - 13 مارچ 2026

پاکستان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں بنگلادیش کو 128 رنز سے ہرا کر سیریز برابر کر دی۔ 

 

معاذ صداقت کو آل راونڈ پرفارمنس پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 

ڈھاکا میں بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 274 رنز بنائے۔ 

 

معاذ صداقت 75، سلمان علی آغا 64 اور محمد رضوان 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔


بارش کے بعد ڈک ورتھ لوئیس میتھ کے تحت بنگلادیش کو 32 اوورز میں 243 رنز کا ہدف ملا، لیکن وہ صرف 114 رنز بنا سکے۔ 

 

پاکستان کی طرف سے معاذ صداقت اور حارث رؤف نے 3، 3، شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور محمد وسیم و فہیم اشرف نے 1، 1 وکٹیں حاصل کیں۔

 

پاکستان اور بنگلادیش کی سیریز اب 1-1 سے برابر ہے۔ 

 

تیسرا اور آخری میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔