الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں زیر التواء سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

news-banner

پاکستان - 04 جولائی 2025

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں التواء کا شکار سینیٹ انتخابات کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے تحت پولنگ رواں ماہ جولائی میں منعقد ہوگی۔

 

الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا کی 11 نشستوں پر انتخابات کے لیے پولنگ 21 جولائی 2025 کو ہوگی، جب کہ سینیٹر ثانیہ نشتر کے استعفے سے خالی ہونے والی نشست پر پولنگ 31 جولائی کو ہوگی۔ ان انتخابات میں 7 جنرل، 2 خواتین، 2 ٹیکنوکریٹ، اور علما کی ایک نشست شامل ہے۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق:کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ: 10 اور 11 جولائی‘جانچ پڑتال کی تاریخ: 16 جولائی‘پولنگ کی تاریخ (ثانیہ نشتر کی نشست): 31 جولائی‘پنجاب سے سینیٹ کی ایک نشست، جو سینیٹر ساجد میر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی، پر بھی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ پہلے یہ الیکشن الیکٹورل کالج نامکمل ہونے کی وجہ سے ملتوی کیے گئے تھے۔


ریٹرننگ آفیسر 15 جولائی کو نظرثانی شدہ امیدواروں کی فہرست جاری کرے گا‘کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ: 16 جولائی‘پولنگ: 21 جولائی، پنجاب اسمبلی میں ہوگی‘اسی طرح، قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا سے خواتین کی مخصوص دو نشستوں پر بھی الیکشن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

  • الیکشن پروگرام: 8 جولائی کو جاری ہوگا
  •  
  • کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ: 9 اور 10 جولائی‘جانچ پڑتال: 14 جولائی‘حتمی امیدواروں کی فہرست: 24 جولائی
  •  

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے پرانی ترجیحی فہرست (Priority List) ختم ہو چکی ہے، جسے 10 جولائی تک ریٹرننگ آفیسر کے پاس دوبارہ جمع کرانا ضروری ہے۔

 

مزید برآں، الیکشن کمیشن نے 2 جولائی کو مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان کے نوٹیفکیشن جاری کیے ہیں اور ان کی حلف برداری کے لیے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز کو خط بھی ارسال کر دیے ہیں تاکہ وہ ووٹ ڈالنے کے اہل ہو سکیں۔

 

واضح رہے کہ رواں برس 2 اپریل کو سینیٹ انتخابات مکمل الیکٹورل کالج نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی کر دیے گئے تھے۔