سونے کی قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ

news-banner

کاروبار - 25 مارچ 2026

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔

 

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 15 ہزار 200 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 79 ہزار 262 روپے ہو گئی ہے۔

 

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 13 ہزار 31 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 10 ہزار 889 روپے ہو گئی ہے۔

 

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 152 ڈالرز بڑھ کر 4565 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔