تازہ ترین - 25 مارچ 2026
چینی شپنگ کمپنی نے خلیجی ممالک سے شپمنٹس کی بکنگ دوبارہ شروع کر دی
کاروبار - 25 مارچ 2026
چین کی بڑی شپنگ کمپنی کوسکو نے تین ہفتوں کی بندش کے بعد کچھ خلیجی ممالک سے شپمنٹس کی نئی بُکنگ دوبارہ شروع کر دی ہے۔
کمپنی کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، کویت اور عراق کے لیے جنرل کارگو کنٹینرز کی نئی بُکنگ فوری طور پر شروع کی گئی ہے۔
مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث نئی بُکنگ کے انتظامات اور سامان میں وقتاً فوقتاً تبدیلی کی جا سکتی ہے۔
چینی شپنگ کمپنی نے امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کی وجہ سے پہلے خلیجی ممالک سے شپمنٹس کی بُکنگ روک دی تھی۔
ماہرین کے مطابق چینی شپنگ کمپنی کا مشرق وسطیٰ کے ممالک کے ساتھ تجارتی عمل دوبارہ شروع کرنا خطے کی صورتحال میں بہتری کا مثبت اشارہ ہے۔
دیکھیں

