عاصم خان ورلڈ اسکواش کوالیفائر کے فائنل میں پہنچ گئے

news-banner

کھیل - 03 اپریل 2026

پاکستان کے عاصم خان ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کے ایشین کوالیفائر کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

 

سیمی فائنل کے میچ میں عاصم خان نے ہانگ کانگ کے مینگ ہونگ تانگ کو شکست دی۔ 

 

میچ 54 منٹ تک جاری رہا اور پاکستانی کھلاڑی نے 3-2 کے نتیجے سے کامیابی حاصل کی۔

 

میچ کا اسکور 11-5، 11-8، 6-11، 9-11، 11-6 رہا۔

 

 کوالیفائر کے فاتح کو ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کے مین ڈراز میں جگہ ملے گی، جس سے عاصم خان کی عالمی سطح پر کھیلنے کی راہ ہموار ہوگی۔