تازہ ترین - 03 اپریل 2026
دل کی دو بار پیوندکاری سے گزرنے والی خاتون نے سلمان خان کے تعاون کا انکشاف
انٹرٹینمنٹ - 03 اپریل 2026
بھارت میں رینا راجو نامی خاتون، جو دو بار دل کی پیوندکاری سے گزر چکی ہیں، نے بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
رینا راجو نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ دل کی پہلی سرجری کے دوران سلمان خان نے خاموشی سے ان کا ساتھ دیا اور دو گھنٹے طویل گفتگو کے دوران انہیں حوصلہ فراہم کیا۔
انہوں نے کہا کہ سلمان خان نے نہ صرف رابطہ رکھا بلکہ میری مدد بھی کی، جس کے بارے میں عوام لاعلم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوسری پیوند کاری کے بعد سلمان خان نے انہیں فلم کے سیٹ پر لے جا کر خوشگوار یادیں فراہم کیں اور آج بھی مشکل وقت میں ان کا حوصلہ بڑھاتے ہیں۔
رینا راجو ایک پوسٹ ٹرانسپلانٹ تنظیم بھی چلاتی ہیں، جس کے آغاز کے مرحلے میں سلمان خان نے ان کا خاص خیال رکھا۔
سلمان خان 2007ء میں اپنی فاؤنڈیشن بیئنگ ہیومن کے ذریعے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔
بالی ووڈ اداکار اس وقت اپنی نئی فلم ماتر بھومی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
دیکھیں

