سردار یاسر الیاس وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت مقرر، نوٹیفکیشن جاری

news-banner

پاکستان - 09 جولائی 2025

پاکستان میں معروف کاروباری شخصیت اور سینٹورس گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) سردار یاسر الیاس کو وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں کابینہ ڈویژن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق، سردار یاسر الیاس کی تعیناتی اعزازی بنیادوں پر کی گئی ہے اور وہ وزیر اعظم آفس کے تحت سیاحت کے شعبے میں پالیسی سازی، بین الاقوامی روابط، پرائیویٹ سیکٹر کی شمولیت اور ٹورازم انڈسٹری کے فروغ کے لیے حکومتی کوششوں میں معاونت کریں گے۔