پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، عوامی ردعمل اور سیاسی تنقید

news-banner

پاکستان - 16 جولائی 2025

وفاقی حکومت نے آئندہ 15 دنوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس پر عوام اور اپوزیشن کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

 

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 36 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

 

حکومت کے اس فیصلے پر عوامی سطح پر مایوسی کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ سیاسی حلقوں میں بھی تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھہ نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا:
"آپ نے گھبرانا نہیں ہے، مگر عوام سے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔"


انہوں نے طنزیہ انداز میں سوال اٹھایا:
"کہاں گئے وہ لوگ جو کہتے تھے کہ پیٹرول مہنگا ہو تو سمجھو وزیراعظم چور؟"