حکومت کا 9 سے 14 سال کی بچیوں کے لیے سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین مہم کا فیصلہ

news-banner

پاکستان - 16 جولائی 2025

وزارتِ صحت کے ذرائع کے مطابق ملک میں خواتین میں سروائیکل کینسر کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر حکومت نے ہیومن پیپی لوما وائرس (HPV) ویکسین متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

یہ ویکسین 9 سے 14 سال کی بچیوں کو لگائی جائے گی، جبکہ ویکسینیشن مہم 15 سے 27 ستمبر تک جاری رہے گی۔ ویکسین فکسڈ سائٹس، کمیونٹی سینٹرز، موبائل یونٹس اور اسکولوں میں دستیاب ہوگی۔

 

مزید یہ کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ HPV ویکسین کو روٹین ایمونائزیشن پروگرام کا مستقل حصہ بنایا جائے گا، جس کے تحت 9 سال کی عمر میں بچیوں کو یہ ویکسین دی جائے گی۔

 

مہم کے دوران ایک کروڑ 80 لاکھ بچیوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ حکومتِ پاکستان کو یہ ویکسین عالمی ادارے گاوی (Gavi) کی جانب سے مفت فراہم کی جائے گی، جب کہ نجی اسپتالوں میں یہ ویکسین 4 سے 7 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔