اداکارہ حمیرا اصغر کی موت معمہ بن گئی، فلیٹ سے اہم شواہد ملنے پر تفتیش میں پیش رفت

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 16 جولائی 2025

اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت کے حوالے سے جاری تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ تفتیشی حکام نے بتایا ہے کہ حمیرا کی موت سے قبل کپڑے دھونے کے شواہد ملے ہیں۔ جس کمرے کے واش روم میں کپڑے موجود تھے، وہ وہی تھا جہاں سے ان کی لاش برآمد ہوئی۔

 

تحقیقات کے مطابق، جس کمرے میں اداکارہ کی لاش ملی وہاں بالکونی کا دروازہ کھلا ہوا تھا، جبکہ لاش بیڈروم سے ملحقہ ایک کمرے میں پائی گئی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ فلیٹ کا مرکزی دروازہ اندر سے ڈبل لاک تھا۔

 

تفتیشی ٹیم کو فلیٹ سے مئی 2024ء تک کے یوٹیلیٹی بلز اور کرائے کی ادائیگی کی رسیدیں ملی ہیں، جبکہ پولیس کے مطابق اداکارہ کا انتقال 7 اکتوبر 2024ء کو ہوا، تاہم فلیٹ سے بدبو آنے کی شکایت دسمبر 2024ء میں کی گئی تھی۔

 

حکام کا کہنا ہے کہ حتمی موت کی وجہ جاننے کے لیے کیمیکل ایگزامینیشن اور میڈیکل رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

 

یاد رہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو اتحاد کمرشل میں واقع ایک فلیٹ سے اس وقت برآمد ہوئی جب مالک مکان کرائے کی مسلسل عدم ادائیگی پر عدالت گیا اور عدالتی بیلف کے ہمراہ فلیٹ پر پہنچا۔ دروازہ نہ کھلنے پر جب زبردستی کھولا گیا تو اندر سے اداکارہ کی لاش ملی۔