وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک اور دوطرفہ تعاون پر اہم گفتگو

news-banner

دنیا - 16 جولائی 2025

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعاون، سی پیک اور علاقائی ترقی سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

اسحاق ڈار نے اجلاس کی کامیاب میزبانی پر چینی وزیر خارجہ کو مبارکباد دی اور شاندار مہمان نوازی پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

 

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے چین-پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) اور دیگر کثیرالجہتی تعاون پر تفصیل سے بات چیت کی اور آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کی مضبوطی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے مختلف شعبہ جات میں جاری قریبی تعاون کو سراہا اور اسے دونوں ممالک کے باہمی اعتماد کا مظہر قرار دیا۔

 

فریقین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور چین خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے، اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔