علیزہ سلطان کا شادی سے متعلق مشورہ: "فیصلے سے پہلے 100 سال سوچیں"

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 16 جولائی 2025

معروف سوشل میڈیا شخصیت اور اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان نے شادی کے فیصلے سے متعلق اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ "شادی کرنے سے پہلے 100 سال سوچیں، کیونکہ جلد بازی میں کیا گیا فیصلہ زندگی بھر کا پچھتاوا بن سکتا ہے۔"

 

علیزہ کا حالیہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ جلد بازی میں کی گئی شادی ان کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا تھی۔

 

یاد رہے کہ علیزہ سلطان اور فیروز خان کی شادی ارینج میرج تھی، جس کا اچانک انکشاف ان کے مداحوں کے لیے حیران کن تھا۔ تاہم، یہ رشتہ چند سال بعد طلاق پر ختم ہو گیا اور بچوں کی حوالگی کے مقدمے نے کافی عرصہ میڈیا پر توجہ حاصل کی۔

 

اب دونوں والدین کو پیرنٹنگ کے تحت بچوں کی مشترکہ پرورش کر رہے ہیں۔ حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پیغام میں علیزہ نے کہا، "کسی سے شادی کرنے سے پہلے خود کو وقت دیں، ورنہ ایک غلط فیصلہ ساری زندگی کا بوجھ بن سکتا ہے۔"

 

ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِ عمل سامنے آیا۔ ایک صارف نے لکھا، "شادی ایسا ہی ہے جیسے قسمت کا پاسہ پھینکنا، کیا خبر کیا نکل آئے۔"