اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب کی غزہ میں جاری نسل کشی پر شدید مذمت

دنیا - 06 اگست 2025
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف جاری مظالم اور انسانی المیے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ "کسی بھی صورت میں یہ جواز نہیں دیا جا سکتا کہ پوری آبادی کو اندھا دھند قتل کیا جائے یا انہیں بھوک سے مرنے پر مجبور کیا جائے۔"
عاصم افتخار نے اپنے خطاب میں ایک اسرائیلی اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جو صورتحال ہے، وہ 21ویں صدی میں قحط کی سب سے سنگین مثال بن چکی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ "فلسطینی اس لیے نہیں مر رہے کہ خوراک موجود نہیں، بلکہ انہیں جان بوجھ کر خوراک تک رسائی سے محروم رکھا جا رہا ہے۔"