پشاور ہائیکورٹ سے شبلی فراز اور زرتاج گل کو ریلیف، 11 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور

news-banner

پاکستان - 06 اگست 2025

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنماؤں شبلی فراز اور زرتاج گل وزیر کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لی ہیں۔

 

عدالت نے دونوں رہنماؤں کو 11 اگست تک حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے فیصلے میں کہا کہ اس دوران وہ متعلقہ عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔

 

یہ فیصلہ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سنایا۔ یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد نے گزشتہ ہفتے 9 مئی کے واقعے سے متعلق مقدمے میں شبلی فراز اور زرتاج گل کو قید کی سزا سنائی تھی۔