حماس کا غزہ میں آئندہ حکومتی نظام سے علیحدگی کا اعلان: اقتدار نہیں، عوام کی خدمت اولین ترجیح

دنیا - 06 اگست 2025
فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ پٹی میں تشکیل پانے والی مجوزہ نئی انتظامیہ سے خود کو علیحدہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
عرب میڈیا سے بات کرتے ہوئے حماس کے ایک سینئر رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حماس نہ تو غزہ کی گزرگاہوں کی نگرانی کرے گی اور نہ ہی امدادی سرگرمیوں کا انتظام سنبھالے گی۔
رہنما کا کہنا تھا: "ہمیں داخلی گزرگاہوں پر کنٹرول کا کوئی شوق نہیں، نہ ہی ہمیں اقتدار کی کوئی خواہش ہے۔ ہماری اولین ترجیح فلسطینی عوام کا تحفظ اور ان کی بھلائی ہے۔"
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ حماس آئندہ بننے والی انتظامیہ میں کسی بھی سطح پر شمولیت اختیار نہیں کرے گی۔